ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

جان سے مارنے کی دھمکیاں، عامر خان نے اپنی تیسری اہلیہ کا مذہب بتادیا

datetime 18  جولائی  2026 |

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکار عامر خان نے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد اپنی تیسری بیوی کے مذہب سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک وزیر نتیش رانے کی جانب سے عامر خان کی شادیوں کے تناظر میں انہیں لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر قرار دیا گیا تھا۔ ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے عوامی سطح پر وزیر نتیش رانے کے بیان کی حمایت کی اور دعویٰ کیا کہ عامر خان کی ہندو خواتین سے شادیوں کا مقصد لو جہاد کو فروغ دینا تھا، یہ بات محض الزام نہیں بلکہ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔اس کے ساتھ ہی ہندو انتہا پسند رہنما نے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے لیے 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان اور قتل کرنے والے شخص کو قانونی اخراجات برداشت کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد عامر خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی تیسری بیوی کے مذہب سے متعلق بات کی اور بتایا کہ ان کی تیسری بیوی گوری اسپرٹ ہندو نہیں بلکہ وہ ایک عیسائی خاتون ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ میری پہلی بیوی رینا اور دوسری بیوی کرن نے بھی شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا، اب نہ ہی گوری نے ایسا کیا کیوں کے ہم نے ‘سول میرجز'(civil marriages) کی تھیں۔عامر خان نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ہمارا خاندان سب کو ساتھ لے کر چلنے والا خاندان ہے، میری دونوں بہنوں کی شادی ہندو سے ہوئی جب کہ میرے کزن منصور نے ایک عیسائی خاتون سے شادی کی اور میری بیٹی نے بھی ایک ہندو شخص سے شادی کی ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی جو 2002 میں ختم ہوگئی جب کہ دوسری بیوی کرن را سے 2005 میں شادی ہوئی جو 2021 میں ختم ہوئی۔اداکار نے تیسری شادی گوری اسپرٹ سے کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…