شارجہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔شارجہ میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے نے میچ کیلئے ٹیم میں دو دو تبدیلیاں کیں۔پاکستان نے شان مسعود اور زخمی عمران خان کی جگہ میچ میں اظہر علی اور راحت علی کو موقع دیا ہے۔پاکستان کی اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور ابتدائی دونوں ٹیسٹ نہ کھیلنے والے اظہر علی صرف پانچ کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔محمد حفیظ اور شعیب ملک نے اسکور کو 49 رنز بنائے لیکن اسی اسکور پر وہ ایک غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں معین علی کو وکٹ دے بیٹھے۔اس موقع پر شعیب ملک اور یونس خان نے ٹیم کا اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن ایک ایسے موقع پر جب دونوں کھلاڑی وکٹ پر مکمل سیٹ نظر آ رہے تھے، شعیب ملک براڈ کو وکٹ دے بیٹھے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ یونس وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ قرار پائے اور جب اسد محض پانچ رنز بنا ر پویلین لوٹے تو 116 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم آؤٹ ہو کر پویلین میں موجود تھی۔اس مشکل صورتحال میں کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور 80 رنز کی شراکت قائم کی، سرفراز آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے جو 39 رنز بنانے کے بعد معین کا دوسرا شکار بنے۔سرفراز کے آآٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوانے لگی۔وہاب ریاض صفر، یاسر شاہ سات اور راحت علی چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان مصباح الحق نے شاندار باری کھیلتے ہوئے 71 رز بنائے۔پاکستان کی پوری ٹیم 234 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسنچار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے، معین علی، سمیت پٹیل اور اسٹورٹ براڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنائے تھے.