بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

سجل علی کا نیا بولڈ انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 17  جولائی  2026 |

کراچی (این این اائی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ساحلِ سمندر پر لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ نے اپنی تعطیلات کے دوران رنگ برنگا ٹائی اینڈ ڈائی سلیولیس میکسی ڈریس زیب تن کیا، جس میں نیلے، پیلے، میجنٹا اور سفید رنگوں کا امتزاج نمایاں تھا۔سجل علی نے اپنے انداز کو مزید دلکش بنانے کے لیے لیئرز نیکلیس، سنہری ہوپ بالیاں، اینکلٹ اور اوول طرز کے سن گلاسز کا انتخاب کیا، جبکہ ہوا میں بکھرے بال ان کے ساحلی انداز کو مزید منفرد بنا رہے تھے۔تصاویر سمندر پر سنہری ریت، سر سبز پہاڑیوں اور چٹانی مناظر کے دلکش پسِ منظر میں لی گئی ہیں، مختلف تصاویر میں سجل علی کو ننگے پائوں ساحل پر چہل قدمی کرتے، سمندر کی لہروں سے لطف اندوز ہوتے، ریت پر بیٹھے اور کیمرے کے سامنے مختلف انداز میں پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے ان کے انداز اور خوبصورتی کی تعریف کی، جبکہ کئی صارفین نے کہا ہے کہ سجل علی کا یہ نیا لک حیران کن ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراں میں شمار ہوتی ہیں، انہوں نے 2009 میں سٹ کام نادانیاں سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث نمایاں شہرت حاصل کی۔انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز زندگی کتنی حسین ہے سے کیا، جبکہ 2017 میں بھارتی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بالی ووڈ فلم موم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…