راولا کوٹ (این این آئی)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کے راولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پر فائرنگ کی، پولیس نے امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنیکے لیے پیش قدمی کی توپولیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس کی مدد کے لییتعینات رینجرز کی نفری صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے موقع پر پہنچی، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔



















































