ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

60 برس کی عمر میں 18 کلو وزن میں کمی اور مائیگرین سے نجات، عامر خان نے اپنی خاص غذا بتادی

datetime 11  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے صحت میں بہتری کے لیے اپنائی گئی نئی غذائی عادات سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 60 برس کی عمر میں طرزِ زندگی تبدیل کرنے کے بعد نہ صرف ان کا وزن نمایاں طور پر کم ہوا بلکہ کئی سال سے لاحق مائیگرین کی شدت میں بھی واضح کمی آئی۔ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ ان کی پہلی ترجیح وزن گھٹانا نہیں تھی بلکہ وہ مائیگرین کے مسلسل حملوں سے نجات چاہتے تھے۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے اینٹی انفلامیٹری غذا اختیار کی، جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ ان کے مطابق اس غذائی معمول پر عمل کرنے سے تقریباً 18 کلوگرام وزن کم ہوا اور سر درد کے شدید دورے بھی پہلے کی نسبت بہت کم ہوگئے۔اداکار نے اپنی روزانہ کی خوراک کی مکمل تفصیلات تو شیئر نہیں کیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ مستقل بنیادوں پر اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ پر عمل کر رہے ہیں، جس سے ان کی مجموعی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔عامر خان کے اس بیان کے بعد غذائیت کے ماہرین نے بھی اینٹی انفلامیٹری غذا کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق یہ صرف وزن کم کرنے کا طریقہ نہیں بلکہ ایسا متوازن غذائی نظام ہے جو جسم میں سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ مسلسل سوزش دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا اور دیگر دائمی بیماریوں کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس غذائی منصوبے میں تازہ پھل، سبزیاں، ثابت اناج، جئی، براؤن چاول، کینوا، باجرہ، دالیں، پھلیاں، خشک میوہ جات، مختلف بیج، زیتون اور ایواکاڈو کا تیل، جبکہ اومیگا تھری سے بھرپور مچھلیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ مناسب مقدار میں سبز چائے، بلیک ٹی اور بغیر چینی یا دودھ والی کافی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب اس ڈائٹ میں چینی سے بھرپور غذائیں، میٹھے مشروبات، پیک شدہ مٹھائیاں، سفید آٹے کی مصنوعات، تلی ہوئی اشیا، پراسیسڈ فوڈ اور ٹرانس فیٹس والی خوراک سے پرہیز کی ہدایت دی جاتی ہے۔طبی تحقیق کے مطابق اینٹی انفلامیٹری غذا نہ صرف جسمانی سوزش میں کمی لاتی ہے بلکہ بہتر نیند، توانائی میں اضافے، وزن کو متوازن رکھنے اور جوڑوں کی صحت برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔یاد رہے کہ عامر خان ماضی میں اپنی فلموں کے مختلف کرداروں کے لیے کئی مرتبہ جسمانی وزن اور ساخت میں تبدیلیاں کر چکے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے یہ تبدیلی کسی فلمی کردار کے لیے نہیں بلکہ اپنی صحت بہتر بنانے اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کے مقصد سے کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…