منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

دلجیت دوسانجھ کی فلم بھارت میں پابندی کے بعد واٹس ایپ پر وائرل

datetime 10  جولائی  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو سے ہٹائے جانے کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم ستلج بیرونِ ملک مقیم شائقین میں غیر معمولی دلچسپی حاصل کر رہی ہے۔

معروف پنجابی گلوکار جسبر جسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا سمیت مختلف ممالک میں یہ فلم واٹس ایپ کے ذریعے بڑی تعداد میں شیئر اور ڈان لوڈ کی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسبر جسی کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارتی ناظرین کے لیے فلم اب پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں، لیکن امریکا اور دیگر ممالک میں لوگ اسے مختلف ذرائع سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کے بقول واٹس ایپ پر اس فلم کو جس رفتار سے شیئر کیا جا رہا ہے، شاید ماضی میں کسی فلم کو غیر رسمی طور پر اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے موبائل فونز تک رسائی حاصل نہیں ہوئی۔جسبر جسی نے فلم کو بھارت میں ہٹائے جانے کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں جس کی بنیاد پر اسے روکنے کی ضرورت پیش آتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ادارے یا پولیس کو یہ تاثر ملا ہے کہ فلم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بے بس دکھایا گیا ہے تو درحقیقت یہ کسی بے بسی کے بجائے نااہلی اور بدعنوانی جیسے مسائل کی عکاسی ہے۔یہ فلم انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالڑا کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی ہے اور ابتدا ہی سے مختلف تنازعات کا شکار رہی۔

فلم کا ابتدائی نام پنجاب 95 تھا، جسے 2022 میں بھارتی سنسر بورڈ کے پاس منظوری کے لیے پیش کیا گیا، تاہم یہ تقریبا تین برس تک سرٹیفکیشن کے مرحلے میں پھنسی رہی۔فلم کے ہدایت کار کے مطابق سنسر بورڈ نے فلم میں 127 کٹس لگانے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ حکومتی اعتراضات کے باعث 2023 میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس کی نمائش بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔بالآخر کئی برس کی تاخیر کے بعد فلم کو 3 جولائی کو ستلج کے نام سے زی فائیو پر ریلیز کیا گیا، تاہم ریلیز کے کچھ ہی عرصے بعد اسے بھارتی صارفین کے لیے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…