بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

دھرمیندر کا آخری پیغام کیا تھا؟ ہیما مالنی نے سب بتا دی

datetime 8  جولائی  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے دھرمیندر کی موت سے قبل ان کا آخری پیغام بتا دیا۔

اداکارہ نے اپنے سوتیلے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ اپنے تعلق پر بھی بات کی۔ واضح رہے کہ ہندی سنیما کے سینئر ترین اداکار دھرمیندر گزشتہ برس 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔ ہیما مالنی نے بتایا کہ ان کے آنجہانی شوہر کا آخری پیغام خاندان کے اتحاد اور باہمی محبت کو برقرار رکھنے سے متعلق تھا۔حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا اداریکو پوڈکاسٹ انٹرویو میں 78 سالہ ہیما مالنی نے آنجہانی شوہر کی موت سے قبل اہلِ خانہ کے لیے دیے گئے آخری پیغام کا ذکر کیا۔ اداکارہ اور بھارتی پارلیمنٹ کی رکن نے کہا انہوں نے بالکل یہی کہا تھا کہ ہمیشہ خاندان کے ساتھ ملکر رہنا۔

چاہے کوئی بھی کام ہو، خاندان کو ہمیشہ اہمیت دینی چاہیے۔سنی اور بوبی دیول کے بارے میں ہیما مالنی نے کہا بوبی اور سنی دونوں بہت اچھے بیٹے ہیں۔ ہم سب ہمیشہ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ ہم اپنی خاندانی باتوں کی تشہیر نہیں کرتے۔ ہمارے درمیان ایک مضبوط رشتہ اور گہرا تعلق ہے، دھرمندر کو بھی کبھی اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی معاملات کو عوام کے سامنے لانا پسند نہیں تھا۔واضح رہے کہ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی پہلی ملاقات 1960 کی دہائی کے آخر میں ایک ساتھ فلموں میں کام کرتے ہوئے ہوئی۔ بعد ازاں انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جن میں شعلے، سیتا اور گیتا، ڈریم گرل اور دی برننگ ٹرین شامل ہیں۔ ان کی آن اسکرین شاندار کیمسٹری جلد ہی حقیقی زندگی کی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے 1980 میں شادی کر لی۔ دھرم جی پہلے ہی شادی شدہ اور ان کے چار بچے تھے۔ ہیما مالنی اور دھرمیندر کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور آہنا دیول ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…