پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع

datetime 6  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں متوقع بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ چند روز کی موسمی صورتحال اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کل سے شمالی علاقوں میں ایک نیا موسمی نظام داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے اثرات 7 سے 10 جولائی تک برقرار رہیں گے۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، جبکہ پوٹھوہار ریجن اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی کہیں کہیں تیز بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کی توقع ہے، جس کے باعث ان دریاؤں میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح تربیلا اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کی آمد بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا کوئی فوری خطرہ نہیں۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، جبکہ پہاڑی ندی نالوں اور برساتی ریلوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ مقامی سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہری علاقوں، خصوصاً نشیبی مقامات پر بارش کے باعث پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…