اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق آج جیل میں ہونے والا طے شدہ عدالتی ٹرائل عدالت نے ہفتے کے اختتام تک مؤخر کر دیا ہے،
جس کے باعث متعلقہ رہنماؤں سے ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کی طبی حالت مسلسل تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس سے عدالت اور جیل انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے اور ضرورت پڑنے پر اسپتال منتقل کرنے کے لیے عدالت میں متعدد درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔



















































