بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

فادرز ڈے پر علی گل پیر کے گھر خوشیوں کی آمد، بیٹے کے باپ بن گئے

datetime 24  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف گلوکار، مزاحیہ اداکار اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر کے گھر فادرز ڈے کے موقع پر خوشیوں نے جنم لیا ہے،

جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کیا اور والد بننے کی خوشی کا اظہار کیا۔مشہور گانا ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے علی گل پیر نے انسٹاگرام پر اسپتال سے اہلیہ اور نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے کو ایک بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اپنی اہلیہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔علی گل پیر اپنے منفرد طنزیہ اور مزاحیہ انداز کے باعث سوشل اور سیاسی موضوعات پر خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ان کی مقبولیت کافی زیادہ ہے اور لاکھوں مداح ان کے مواد کو پسند کرتے ہیں۔یاد رہے کہ علی گل پیر نے ڈاکٹر عظیمہ ناخدا سے شادی کی تھی اور یہ جوڑا اکثر اپنی نجی زندگی کے خوشگوار لمحات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں نے عیدالاضحیٰ کے دوران اپنے پہلے بچے کی آمد کی خبر مداحوں کو دی تھی۔اب فادرز ڈے کے موقع پر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات، دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے علی گل پیر اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…