ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی

datetime 24  جون‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے 24 سال پہلے ایک ایسی پیشگوئی کی تھی جسے سن کر وہ خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

دیا مرزا نے حال ہی میں ہدایتکارہ فرح خان کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔شو کے دوران جب فرح خان نے دیا مرزا کو سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے جواب دیا کہ اب سلمان کم عمر اداکاراوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔یہ جواب سن کر فرح خان نے کہا کہ سلمان خان ابھی چترانگدا سنگھ کے ساتھ بھی تو کام کررہے ہیں۔اس پر دیا مرزا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ دراصل سلمان نے مجھے 2002میں ریلیز ہونے والی فلم تم کو نہ بھول پائیں گے کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران کہا تھا کہ دیکھنا ایک دن تم میری ماں کا کردار ادا کرو گی اور اس وقت میری عمر صرف 19سال تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں سلمان خان کی یہ پیشگوئی سن کر بہت خوفزدہ ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں، راجپال یادو اور سلمان خان بیٹھے اپنے سین کی شوٹنگ کا انتظار کررہے تھے، اس فلم میں سلمان کی ماں کا کردار ایک ایسی خاتون ادا کر رہی تھیں جن کا ایک نومولود بچہ تھا اور وہ بہت زیادہ عمر کی بھی نہیں تھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے سلمان خان سے کہا کہ یہ آپ کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے ہاں ابھی ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ عمر میں کافی چھوٹی ہیں، میری یہ بات سن کر سلمان نے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں، یہ آپ کے ساتھ بھی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…