ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے سیٹ پر افسوسناک حادثہ، کرنٹ لگنے سے ہلاکت

datetime 23  جون‬‮  2026 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)معروف بھارتی فلم ساز اور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی زیرِ تکمیل فلم  ’لو اینڈ وار‘  کے سیٹ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک ورکر جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد فلمی حلقوں میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے سیٹ پر کام کرنے والے بڑھئی چندر دھاری سنگھ یادیو دورانِ کام اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید متاثر ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرنٹ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرحوم اپنے اہلِ خانہ میں بیوی اور دو بچوں کو چھوڑ گئے ہیں۔

حادثے کے بعد فلمی صنعت سے وابستہ کارکنوں کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز نے متاثرہ خاندان کے لیے مزید مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کا مؤقف ہے کہ جاں بحق ہونے والے ورکر کے اہلِ خانہ کو مناسب مالی سہارا فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہ کریں۔

فیڈریشن کے صدر بی این تیواری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے متاثرہ خاندان کو 40 لاکھ بھارتی روپے کی امداد دی جا چکی ہے۔ تاہم تنظیم نے درخواست کی ہے کہ اس رقم کو بڑھا کر 50 لاکھ روپے کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن نے فلم ساز سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ مرحوم کے دونوں بچوں کی تعلیم و تربیت کے اخراجات کی ذمہ داری بھی قبول کی جائے تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘  کو ان کی بڑی اور مہنگی پروڈکشنز میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کی شوٹنگ اور سیٹ انتظامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی تھی۔ تاہم اس حادثے نے فلمی صنعت میں سیٹ پر کام کرنے والے کارکنوں کی حفاظت اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک بار پھر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…