ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

اداکارہ مومنہ اقبال نے ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، معافی کا مطالبہ

datetime 18  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)اداکارہ مومنہ اقبال اور مذہبی اسکالر ناصر مدنی کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرگیا۔

اداکارہ نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عدنان احسان خان کے ذریعے ناصر مدنی کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے مبینہ ہتک آمیز بیانات پر وضاحت، معذرت اور متعلقہ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔قانونی نوٹس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ناصر مدنی کی جانب سے مومنہ اقبال کے بارے میں دیے گئے بعض بیانات ان کی ساکھ، عزت اور پیشہ ورانہ زندگی کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے ہیں۔ نوٹس کے مطابق یہ ریمارکس ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں، لہذا فوری طور پر ان کی تردید کی جائے اور عوامی سطح پر معافی مانگی جائے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو اداکارہ اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے مزید کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مومنہ اقبال پہلے ہی مختلف قانونی تنازعات اور ہراسانی سے متعلق مقدمات کے باعث خبروں میں ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں انہوں نے پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے خلاف مبینہ سائبر ہراسانی، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے الزامات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

قانونی نوٹس جاری ہونے سے قبل مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ناصر مدنی کے بیانات پر شدید ردعمل دیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ناصر مدنی نے منبر پر بیٹھ کر ان پر لگائے گئے الزامات اور تہمتوں کو مزید ہوا دی۔مومنہ اقبال نے لکھا تھا کہ وہ دنیا اور آخرت دونوں کی عدالتوں میں سرخرو ہوں گی، کیونکہ ان پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت وہ خود اور اللہ تعالی جانتے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ وہ ناصر مدنی کو معاف نہیں کریں گی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ مقف بھی اختیار کیا کہ اسلام میں بغیر ثبوت کسی پر الزام لگانا اور اس کی عزت کو نقصان پہنچانا سنگین گناہ ہے۔ انہوں نے سور نور کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر بات کا حساب ہونا ہے اور انصاف ضرور ہوگا۔شوبز اور سوشل میڈیا حلقوں میں اس تنازع پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جبکہ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ناصر مدنی اس قانونی نوٹس کا کیا جواب دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…