جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عفت عمر نے شادی کی پہلی رات کیا کِیا؟ دلچسپ انکشاف

datetime 18  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے اپنی ازدواجی زندگی کے آغاز سے جڑی ایک دلچسپ یاد شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عفت عمر نے حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شادی کی پہلی رات کے حوالے سے رائج تصورات پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں اس موقع کو انتہائی رومانوی اور خوابناک انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جبکہ حقیقی زندگی اکثر اس سے مختلف ہوتی ہے۔اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے عفت عمر نے بتایا کہ شادی کے بعد پہلی رات ان کی توجہ سلامی میں ملنے والی رقم پر تھی۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ فرش پر بیٹھ کر سلامی کے پیسے شمار کرتی رہیں اور جب یہ کام مکمل ہوا تو آرام کے لیے سو گئیں۔اداکارہ کے مطابق شادی کی تقریبات کی مصروفیات اور تھکن کے باعث حقیقت میں لوگ اتنے تھکے ہوتے ہیں کہ وہ ان رومانوی مناظر کے بارے میں نہیں سوچتے جو عموماً ٹی وی اسکرین پر دکھائے جاتے ہیں۔ان کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔

بعض صارفین نے ان کی صاف گوئی اور حقیقت پسندانہ انداز کو پسند کیا، جبکہ کچھ لوگوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایسی ذاتی یادیں کس طرح عوامی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔اسی نشست کے دوران معروف ڈرامہ نگار عدیل افضل نے بھی شادی کی پہلی رات سے متعلق ڈرامائی مناظر تحریر کرنے کے تجربات بیان کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مناظر لکھتے وقت ناظرین کی توقعات اور معاشرتی حساسیت کو مدنظر رکھنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…