ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

معروف ترک اداکارہ 35 ویں سالگرہ کے اگلے دن اچانک چل بسیں، موت کی وجہ کیا بنی؟

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایجے ایرتم کے اچانک انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا۔ اداکارہ 35 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجے ایرتم اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پائی گئیں، جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ مقیم تھیں۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

اداکارہ کے قانونی نمائندے نے بتایا کہ ابتدائی طبی معائنے میں دل کا دورہ ان کی موت کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کو بھی مسترد کیا جن میں اداکارہ کی موت کو خودکشی قرار دیا جا رہا تھا۔ وکیل کے مطابق اس حوالے سے گردش کرنے والی معلومات بے بنیاد ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ایجے ایرتم کا انتقال ان کی سالگرہ کے صرف ایک روز بعد ہوا، جس نے ان کے چاہنے والوں کے غم میں مزید اضافہ کر دیا۔

ایجے ایرتم 14 جون 1991 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2014 میں اوپیرا اور ووکل پرفارمنس کے شعبے سے تعلیم مکمل کی، جس کے بعد اداکاری کے میدان میں باقاعدہ تربیت حاصل کرکے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

انہیں ترک ڈرامہ سیریل “ون لو” (One Love) میں “اسیل” کے کردار سے غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی، جس نے انہیں ناظرین کے دلوں میں ایک منفرد مقام دلایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…