پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

شارجہ پولیس نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد سے بچالیا

datetime 15  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شارجہ پولیس نے ایک غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد کی صورتحال سے بحفاظت نکال لیا۔

خاتون نے مدد حاصل کرنے کے لیے ایمرجنسی نمبر پر براہِ راست شکایت درج کرانے کے بجائے پیزا منگوانے کی درخواست کی، جس سے پولیس کو صورتحال غیر معمولی محسوس ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون اس وقت کھل کر گفتگو کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھیں، تاہم ڈیوٹی پر موجود افسر نے ان کے اندازِ گفتگو سے ممکنہ خطرے کا اندازہ لگا لیا۔ افسر نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے پیزا آرڈر لینے کے انداز میں بات چیت جاری رکھی تاکہ مشکوک صورتحال پیدا نہ ہو۔اس دوران افسر نے نہایت احتیاط سے ضروری معلومات حاصل کیں اور خاتون کے مقام کا تعین کیا۔ معلومات مکمل ہونے کے بعد پولیس ٹیم فوری طور پر متعلقہ مقام پر پہنچی۔

شارجہ پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں خاتون کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے اس پیشہ ورانہ اور حساس اندازِ عمل کو ہنگامی صورتحال میں مؤثر ردِعمل کی ایک مثال قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…