منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بن گئے

datetime 12  جون‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)امریکی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بن گئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ سنگِ میل ان کی کمپنی سپیس ایکس کے ریکارڈ ساز ابتدائی عوامی پیشکش کے بعد حاصل ہوا۔رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس نے اپنے آئی پی او کے ذریعے 75 ارب ڈالر جمع کیے، جو امریکی تاریخ کے سب سے بڑے آئی پی اوز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے 555.56 ملین حصص 135 ڈالر فی شیئر کے حساب سے فروخت کیے۔کمپنی کے حصص 12 جون سے SPCX کے نام سے Nasdaq پر ٹریڈ ہونا شروع ہوئے۔ اسپیس ایکس میں ایلون مسک کی بڑی ملکیت کے باعث ان کی مجموعی دولت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد وہ دنیا کی تاریخ کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

دولت کے اعتبار سے ایلون مسک اپنے قریبی حریفوں سے بھی بہت آگے نکل گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا کے دوسرے امیر ترین افراد کی دولت تقریباً 300 سے 400 ارب ڈالر کے درمیان ہے، جو مسک کی موجودہ دولت کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔اسپیس ایکس راکٹ لانچنگ، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں سرگرم ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنی میں غیرمعمولی دلچسپی نے اس کے آئی پی او کو تاریخی کامیابی دلائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…