اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار مطلوب افراد پر انعام مقرر

datetime 9  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ چار مطلوب افراد کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے

ان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ صدر آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری یا ان کے بارے میں مؤثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے فرد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوری قانونی کارروائی اور مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے متحرک کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انعامی رقم پولیس رولز 1934 کے تحت مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مطلوب عناصر اور ممنوعہ قرار دی گئی تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی اداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ مطلوب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کے قیام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…