بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

دینی راستہ اختیار کرنے کے باوجود طلاق ہونے پر سارہ چوہدری کا ردعمل وائرل

datetime 5  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دینے کے باوجود بھی شادی ناکام ہونے کی وجہ بتا دی۔

سارہ چوہدری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاو کے بارے میں بات کی۔انہوں نے اپنی شادی ناکام ہونے کے بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر میرے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ خود کو بدلنے اور شوبز چھوڑنے کے باوجود بھی طلاق ہو گئی۔سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ یہ بھی ہمارے لیے اللہ کا ہی مقرر کردہ ایک راستہ ہے، ہاں مگر زیادہ پسندیدہ نہیں ہے، اس لیے ہمیں طلاق کی تعریف یا تشہیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ اگر کہیں میاں بیوی کے درمیان صلح کروائی جا سکتی ہو تو کروانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ اگر کسی نے اللہ کے بتائے راستے پر چلنے کے لیے اتنی زیادہ قربانی دی ہے تو اس کی شادی ناکام نہیں ہو سکتی۔سارہ چوہدری نے کہا کہ یہ سب انسان کی تقدیر ہے،

اللہ نے ہر انسان میں خوبیاں اور خامیاں دونوں رکھی ہیں اور ہر انسان میں برداشت کی ایک حد بھی رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں اس طرح آن کیمرہ زیادہ بات نہیں کرتی لیکن مختصرا اتنا بتاوں گی کہ جہاں تک نصیب میں ساتھ لکھا ہوا تھا، اس وقت تک دونوں طرف سے شادی کو بچانے کی پوری کوشش کی گئی اور جب یہ محسوس ہونے لگا کہ اب ہم آگے مزید ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے تو باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔میزبان نے سابقہ اداکارہ سے جب یہ سوال پوچھا کہ آپ کو شادی ناکام ہونے پر اب کوئی پچھتاوا ہے؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے دین کو سمجھنے کا یہ فائدہ بھی ہوا کہ میری زندگی سے پچھتاوے ختم ہو گئے، اس لیے مجھے اپنی زندگی میں ہونے والی کسی بھی چیز پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، جو اب تک ہوا یا جو مستقبل میں ہو گا سب میری تقدیر اور اللہ کی مرضی ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…