جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

امریکی حملوں کے بعد ایران متحرک، پاکستان سمیت 6 ممالک کو جوابی کارروائیوں سے آگاہ کردیا

datetime 4  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے اور یورپ کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کر کے حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

رابطہ کیے جانے والے ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر اور فرانس شامل ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے ہم منصبوں کو امریکہ کے خلاف ایران کی حالیہ کارروائیوں کے پس منظر اور وجوہات سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی اہداف کو نشانہ بنانا ایران کے حقِ دفاع کے تحت کیا گیا اقدام تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ایران نے اپنے شراکت دار ممالک کو موجودہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اعتماد میں لیا ہے۔دوسری جانب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے فوجی اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی کارروائی کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے ردعمل میں ایک امریکی و اسرائیلی جہاز کو بحری میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔حالیہ واقعات کے بعد خطے کی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سفارتی رابطوں کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…