ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

200کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس بری طرح پھنس گئیں

datetime 1  جون‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے،

کیونکہ 200کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ان کے خلاف الزامات عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یہ کیس مبینہ طور پر معروف ٹھگ سکیش چندر شیکھر اور اس کے بھتہ خوری نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے، جس میں جیکولین فرنینڈس کا نام بھی طویل عرصے سے زیرِ بحث رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو پٹیالہ ہاس کورٹ نے ادتی سنگھ سے مبینہ طور پر وصول کی گئی 200کروڑ روپے کی بھتہ خوری سے متعلق منی لانڈرنگ مقدمے میں سکیش چندر شیکھر، ان کی اہلیہ لینا ماریا پال، جیکولین فرنینڈس اور دیگر ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی منظوری دی۔ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی ریکارڈ پر موجود شواہد کا جائزہ لینے کے بعد بظاہر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تمام نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے کافی مواد موجود ہے۔

عدالت کے مطابق سکیش چندر شیکھر، لینا ماریا پال، دیپک رامنانی، پردیپ رمدانی، بی موہن راج، ارون متھو، ڈی کملیش کوٹھاری، پنکی ایرانی، جیکولین فرنینڈس، پوجا سنگھ، دھرم سنگھ مینا، مہیندر پرساد سندریال، سندر بورا، کومل پودار، جتیندر نرولا، اویناش کمار اور جئے پرکاش سنگھل سمیت دیگر افراد کے خلاف شدید نوعیت کا شبہ موجود ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ مذکورہ ملزمان پر انسدادِ منی لانڈرنگ قانون (PMLA) کی دفعہ 3 کے تحت جرم کے الزامات عائد کیے جائیں، جو اسی قانون کی دفعہ 4کے تحت قابلِ سزا ہیں۔ تمام ملزمان کو 3 جون کو عدالت میں طلب بھی کر لیا گیا ہے۔یہ پیش رفت اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ جیکولین فرنینڈس کا نام گزشتہ کئی برسوں سے اس ہائی پروفائل کیس کے ساتھ منسلک ہے۔ اگرچہ انہیں مکوکا کیس میں ملزم قرار نہیں دیا گیا، تاہم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے اپنی تحقیقات میں ان کے خلاف الگ مقف اختیار کیا ہوا ہے۔

ای ڈی کا الزام ہے کہ جیکولین فرنینڈس نے جانتے بوجھتے وہ مہنگے تحائف وصول کیے جو سکیش چندر شیکھر کی مبینہ غیر قانونی آمدن اور بھتہ خوری کے ذریعے حاصل کیے گئے پیسوں سے خریدے گئے تھے۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق اداکارہ کو کروڑوں روپے مالیت کے تحائف دیے گئے جن کا تعلق اس مبینہ مالیاتی نیٹ ورک سے تھا۔دوسری جانب جیکولین فرنینڈس مسلسل اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی آئی ہیں۔ ان کا مقف ہے کہ وہ سکیش چندر شیکھر کے مجرمانہ پس منظر اور سرگرمیوں سے مکمل طور پر لاعلم تھیں اور انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ تحائف کے لیے استعمال ہونے والی رقم کا ذریعہ کیا تھا۔واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 17 اگست 2022 کو دائر کی گئی چارج شیٹ میں جیکولین فرنینڈس کو باضابطہ طور پر اس کیس میں نامزد کیا تھا۔ بعد ازاں ضمنی چارج شیٹ میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے سکیش چندر شیکھر سے تقریبا 5 کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کے تحائف وصول کیے۔ تاہم جیکولین کا کہنا ہے کہ وہ خود سکیش کی مبینہ دھوکا دہی اور ہیرا پھیری کا شکار ہوئیں اور ان کا کسی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت کی جانب سے فردِ جرم عائد کرنے کے حکم کے بعد اب یہ مقدمہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں آئندہ سماعتوں میں الزامات اور شواہد کا مزید تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…