اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل، دلکش انداز توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز اداکارہ مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں،

جبکہ ان کا منفرد اور دلکش انداز مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ مومنہ اقبال اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے حمزہ حبیب کے ساتھ ایک سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا تھا، جس کے بعد اب شادی کی دیگر تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

دعائے خیر کی تقریب میں اداکارہ نے ہلکے گلابی اور سنہری رنگوں سے مزین خوبصورت غرارہ زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری کڑھائی اور دبکا ورک کیا گیا تھا۔ ان کا دلہن والا انداز اور لباس تقریب کی خاص کشش بنے رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @wbs.unfolded

دوسری جانب حمزہ حبیب نے ہلکے گلابی شیڈ کے کرتا شلوار کے ساتھ کوٹ پہن رکھا تھا، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔ تقریب کی تصاویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے اور اپنی نئی زندگی کے آغاز پر پُرجوش نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صارفین اس جوڑے کے لیے خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی کی مرکزی تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے، جن کی مزید جھلکیاں بھی جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…