اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اوگرا حکام کی جانب سے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرول کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے ہیں جس کے باعث پٹرول کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
پٹرول کے ممکنہ بحران کے خدشے کے پیش نظر اوگرا نے بھی حکمت علمی طے کر لی ہے۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اوگرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئل انفورسمنٹ کو بحران سے متعلق انسپکشن کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے حکومت کو یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ کرنے کی سمری ارسال کی ہے تاہم اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم کریں گے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول بحران کا خدشہ
1
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں