ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

7، 8 بچے پیدا کرنا درست نہیں، بشری انصاری

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے بڑھتی ہوئی آبادی اور معاشی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے

عوام کو کم بچوں کی پیدائش کا مشورہ دے دیا۔عیدالاضحی کے موقع پر ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ اگرچہ یہ بات درست ہے کہ اللہ تعالی ہر انسان کا رزق مقرر کرتا ہے، تاہم والدین پر یہ ذمے داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی استطاعت اور وسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے بچوں کی پرورش کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ 7 یا 8 بچوں کو دنیا میں لانا جبکہ ان کی مناسب تعلیم، تربیت اور بنیادی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت موجود نہ ہو، ایک غیر ذمے دارانہ طرزِ عمل ہے۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ والدین کو اتنے ہی بچے پیدا کرنے چاہئیں جنہیں وہ بہتر زندگی اور روشن مستقبل فراہم کر سکیں۔انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جاتی تھیں، لیکن اب ایسی مہم تقریبا نظر نہیں آتیں۔

بشری انصاری کے مطابق پاکستان کو اس وقت معاشی مشکلات، محدود وسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، لہذا اس مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…