بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کیخلاف این سی سی آئی اے کو شواہد فراہم کر دیے

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)اداکارہ مومنہ اقبال نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف

ہراسانی کی شکایت پر قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو باضابطہ طور پر ڈیجیٹل شواہد فراہم کر دئیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی عوامی اپیل کے بعد ایجنسی نے انکوائری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اداکارہ کے وکیل کی این سی سی آئی اے کو پیش کردہ تفصیلات کے مطابق یہ تنازع ایک دیرینہ ذاتی معاملے سے جڑا ہے۔ مبینہ طور پر ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے 2022میں اداکارہ کو اپنی تیسری بیوی بننے کے لیے شادی کا باضابطہ پیغام بھیجا۔ رکن اسمبلی کی ازدواجی حیثیت معلوم ہونے پر اداکارہ نے رابطہ ختم کردیاتاہم مبینہ طور پر ہراسانی کا سلسلہ تب شروع ہوا جب اداکارہ کی کسی اور سے منگنی کا اعلان ہوا۔اداکارہ کے وکیل کی جانب سے چیٹ ہسٹری، ڈیجیٹل ریکارڈ اور مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغامات تفتیشی حکام کے حوالے کیے گئے ہیں۔مومنہ اقبال نے کئی گھنٹوں تک اپنا بیان تفتیشی حکام کو ریکارڈ کروایا جبکہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ بھی این سی سی آئی اے میں پیش ہوئے۔این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم شواہد کا جائزہ لے رہی ہے۔

دھمکیوں اور سائبر ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے پر معاملہ فوجداری کارروائی کے لیے پولیس کو بھیج دیا جائے گا۔اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر بیانات میں کہا تھا انہیں اور ان کے اہل خانہ کو حکمران جماعت کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے ایف آئی اے، پنجاب پولیس اور این سی سی آئی اے نے ان کی درخواستوں پر توجہ نہیں دی، تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹس وائرل ہونے کے بعد ان کی شکایات پر کارروائی کا آغاز ہوا ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…