ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی آخرکار تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ ان کے نکاح کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی بہن رمشا اقبال نے بتایا ہے کہ مومنہ اقبال یکم جون کو محمد حمزہ حبیبی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ ان کے مطابق یہ رشتہ خاندان کی رضامندی سے طے پایا ہے اور ہونے والے دولہا خاندان کے قریبی رشتے دار نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ مومنہ اقبال ان دنوں ایک تنازع کے باعث بھی خبروں میں ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی، جس کے بعد متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کردی۔

مومنہ اقبال کے قانونی معاملات ان کی بہن رمشا اقبال دیکھ رہی ہیں، جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمشا اقبال نے بتایا کہ کیس میں اب تک پیش رفت مثبت رہی ہے اور تمام ضروری شواہد تحقیقاتی حکام کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق متعلقہ ایم پی اے کو بھی طلب کیا جا چکا ہے۔

رمشا اقبال نے کہا کہ وہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر میڈیا میں اچھالنا نہیں چاہتے، تاہم انہیں مختلف مشکلات کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نہ صرف مومنہ اقبال بلکہ ان کے سسرال والوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے کیونکہ انہیں بھی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بہن کے کیس کی بھرپور قانونی پیروی کریں گی۔ رمشا اقبال کے مطابق انہوں نے بیرونِ ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے اور پاکستان میں بھی وکالت کا عملی تجربہ رکھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…