جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کی وباء ، پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)افریقی ممالک سے شروع ہونے والے ایبولا وائرس نے پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

جبکہ عالمی ادارہ صحت نے وبا ء کو عالمی سطح پر عوامی صحت کیلئے تشویشناک قرار دے دیا ہے۔پاکستانی وزارت صحت نے ایبولا وائرس کے ممکنہ خطرے ے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے قومی ادارہ صحت کو ضروری اقدامات کرنے اور لیبارٹری کٹس دستیاب رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔وزارت صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو بھی ایبولا وائرس کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر یوگنڈا اور کانگو سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔

حکام کے مطابق ایبولاہیمرجک فیورکی علامات ڈینگی وائرس سے ملتی جلتی ہیں جس کے باعث طبی عملے کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وفاقی وزارت قومی صحت کے حکام کے مطابق پاکستان میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اورکسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…