لاہور( این این آئی)معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی پر ہراسانی کے الزام کی درخواست موصول ہونے کے بعد
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کا آغاز کردیا ۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کسی قسم کا دبا ئونہیں ،قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاملے میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں تاہم قانونی تقاضوں کے باعث متعلقہ رکن اسمبلی کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔



















































