ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

شادی بچوں کا کھیل نہیں، ڈکی بھائی کی طلاق دینے والے مردوں پر تنقید

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)یوٹیوبر ڈکی بھائی نے طلاق دینے والے مردوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے ان مردوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ذہنی طور پر میچور نہیں ہیں تو شادی مت کریں، جب رشتہ نبھانا ہی نہیں تو کسی کی زندگی خراب کیوں کرتے ہیں؟۔ولاگر نے کہا کہ بعض لوگ شروع دن سے ہی جانتے ہیں کہ وہ یہ رشتہ نہیں چلائیں گے، لیکن پھر بھی شادی کر لیتے ہیں، جس سے دونوں خاندان متاثر ہوتے ہیں۔ڈکی بھائی کے مطابق رشتوں میں مسائل کو سمجھداری سے حل کرنا چاہیے اور ہر معاملے میں خاندان والوں کو شامل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے معاملات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص رشتہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیتا ہے، وہ جذباتی طور پر پہلے ہی اس رشتے سے نکل چکا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے اس بیان کو خوب سراہا جا رہا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی باتوں سے ان کی اچھی تربیت اور خاندانی اقدار واضح نظر آتی ہیں، کئی صارفین نے انہیں سمجھدار اور ذمے دار شوہر قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…