بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بالی وڈ کی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی نے 16سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 9سے شہرت پانے والی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی نے 16سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے 18برس کی عمر میں ایران چھوڑا تھا اور وہ اداکاری کی غرض سے ہندوستان آگئی تھیں لیکن اب امریکا ایران حالیہ تنازع اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اداکارہ نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری پر حالیہ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے ممبئی چھوڑ کر جانے کا سوال کیا جس پر مندانا نے جواب دیا کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں بھارت کو یوں الوداع کہوں گی۔اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ یہ یقینا مشکل ہوگا لیکن ہندوستان میں تقریباً 16سال گزارنے کے بعد، آخر کار میں اپنا دوسرا گھر (بھارت)چھوڑ کر جا رہی ہوں، اب سب کچھ نیا ہوگا، یہ ایک نئی شروعات ہے۔مندانا کریمی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بھارت چھوڑ کر کہاں جارہی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق مارچ میں مندانا کریمی نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ 10سال قبل ان پر ایران میں پابندی عائد کردی گئی تھی، لہٰذا وہ وہاں واپس نہیں جا سکتیں، وہ بھارت سے مایوس ہیں۔

مندانا کے مطابق مجھے ہندوستان میں کسی قسم کی سپورٹ نہیں ملی اور اچانک جب آیت اللہ خامنہ ای کا انتقال ہوگیا، ہندوستان میں سب کی رائے ہے، ہر کوئی سڑکوں پر ہے اور وہ حقیقت میں خامنہ ای کے لیے ماتم کر سکتے ہیں، جو میں نہیں کر سکی۔اداکارہ نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر میں ایک جگہ پھنس کر رہ گئی ہوں اور میرے قریب ترین دوستوں میں سے کسی کے پاس میرا پتہ نہیں ہے، اور پھر بھی میں میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کر رہی ہوں تاکہ ایرانیوں کی آواز کو بلند کرسکوں۔مندانا کریمی نے کہاکہ میں پچھلے 6سالوں سے فلموں میں اداکاری نہیں کر رہی، یہ میرا فیصلہ تھا کہ میں فلموں میں کام کرنا چھوڑ دوں، میں جانتی ہوں کہ میرے ملک (ایران)میں کیا ہو رہا ہے، میری پیدائش اور پرورش وہیں ہوئی، میں 18سال تک ایران میں قیام پذیر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…