بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی سب سے بڑی کوکین ڈیلر پنکی بغیر ہتھکڑی پروٹوکول میں عدالت پیش

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی سب سے بڑی کوکین ڈیلر انمول پنکی کو پولیس نے بغیر ہتھکڑی پروٹوکول میں عدالت میں پیش کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو آج صبح گرفتار کیا گیا تھا، اور اس نے دوران حراست کہا تھا کہ وہ جلد رہا ہو جائیں گی، پنکی کو شعبہ تفتیش پولیس کی جانب سے پروٹوکول میں سٹی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔کوکین ڈیلر پنکی پیشی کے موقع پر آگے آگے چلتی رہی، جب کہ تفتیشی افسر پیچھے پیچھے چلتا رہا، تفیشی افسر انمول پنکی کو راستہ بھی دکھاتا رہا۔ عدالت پیشی کے موقع پر نہ تو ایس او پیز کے مطابق پولیس سیکیورٹی موجود تھی نہ اسے ہتھکڑی لگائی گئی، پنکی نے اپنے وکیل سے موبائل فون لے کر بات بھی کی، اور کورٹ میں موجود افراد سے ہنسی مذاق بھی کی۔پولیس نے عدالت سے پنکی کا 14 روز کا ریمانڈ طلب کیا گیا تھا تاہم وہ ریمانڈ کے حصول میں ناکام ہو گئی ہے اور عدالت نے انمول پنکی کی ابتدائی کسٹڈی دی ہے۔ انمول پنکی پر پولیس نے دو مقدمات درج کیے ہیں۔

کوکین ڈیلر پنکی پر اربوں روپے کی کوکین پاکستان بھر میں بیچنے کا الزام ہے، پولیس کی جانب سے پنکی کو پاکستان کی سب سے بڑی کوکین ڈیلر ہی نہیں بلکہ میکر بھی قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری طرف یہ بڑا تضاد سامنے آیا ہے کہ اتنے بڑے ملزم کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں وہ مکمل اعتماد کے ساتھ چلتی دکھائی دی۔ذرائع نے کہا ہے کہ انمول پنکی نے حراست کے دوران بھی کہا تھا کہ میں جلد رہا ہو جاں گی، اس صورت حال سے پولیس کے انتہائی حساس سطح کے ملزمان کے ساتھ لاپرواہی کے رویے کی عکاسی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…