ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

امریکا میں مہنگی طبی سہولتوں کے سبب ماں بننا مشکل ترین قرار

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں ماں بننا ناصرف جسمانی بلکہ مالی طور پر بھی انتہائی مشکل اور مہنگا عمل بن چکا ہے،

پیدائش سے لے کر بچے کی پرورش تک اخراجات اتنے زیادہ ہیں کہ لاکھوں خاندان قرض کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق صرف نارمل زچگی کا اوسط خرچ تقریبا 15,178 ڈالرز ہے جبکہ آپریشن کے ذریعے پیدائش کا خرچ 19,292 ڈالرز تک پہنچ جاتا ہے۔بعض ریاستوں میں یہ اخراجات 30,000 سے 70,000 ڈالرز تک بھی جا سکتے ہیں، خاص طور پر جب مریض کو نیٹ ورک سے باہر علاج لینا پڑے۔رپورٹس کے مطابق اگر ڈاکٹر یا اسپتال انشورنس کے نیٹ ورک میں نہ ہو تو بل کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور مریض کو غیر متوقع بھاری ادائیگیاں بھی کرنا پڑتی ہیں۔

امریکا میں تقریبا 92 فیصد لوگ کسی نہ کسی ہیلتھ انشورنس کے باوجود مکمل تحفظ نہیں پاتے جبکہ 8 فیصد افراد بالکل بغیر انشورنس کے ہوتے ہیں۔حکومتی پروگرام کم آمدنی والی خواتین کی مدد کرتے ہیں اور تقریبا 40 فیصد زچگیاں انہی کے ذریعے ہوتی ہیں لیکن پھر بھی بڑی تعداد میں خواتین مالی مشکلات کا شکار رہتی ہیں۔ملک میں زچگی کے دوران اموات کی شرح بھی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے اور سیاہ فام خواتین میں یہ شرح دیگر نسلی گروہوں کے مقابلے میں تقریبا 3 گنا زیادہ دیکھی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں وفاقی سطح پر تنخواہ سمیت زچگی کی چھٹی کی کوئی ضمانت نہیں جس کی وجہ سے اکثر مائیں صرف چند ہفتوں میں کام پر واپس جانے پر مجبور نظر آتی ہیں۔بچوں کی دیکھ بھال یعنی چائلڈ کیئر کے اخراجات بھی دنیا میں سب سے زیادہ امریکا میں ہیں جو اوسط گھریلو آمدن کا تقریبا 40 فیصد تک پہنچ جاتے ہیں۔یوں امریکا میں ماں بننا ایک عام خاندانی تجربہ ہونے کے بجائے ایک مہنگا اور مالی دبا سے بھرپور مرحلہ بن چکا ہے جو خاندانوں کی زندگیوں پر طویل مدتی اثرات چھوڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…