ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے پاکستان میں عید الاضحی 27مئی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق سائنسی اعداد و شمار کی رو سے پاکستان میں بدھ 27مئی کو عید الاضحی منائے جانے کا قوی امکان ہے ۔کونسل کے مطابق پاکستان میں نئے چاند کی پیدائش 16اور 17مئی کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 15منٹ پر ہوگی۔خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ 17مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18گھنٹے سے کچھ زیادہ ہوگی جو رویت ہلال کیلئے موزوں سمجھی جاتی ہے۔اگر 17مئی کی شام ملک بھر میں بادل ہوئے اور چاند نظر نہ آسکا تو ذی القعدہ کے 30دن مکمل کیے جائیں گے اور پھر یکم ذی الحجہ 19مئی (بروز منگل)کو ہوگی۔توقع ہے کہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحی ایک ہی روز یعنی 27 مئی کو منائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…