بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

نورا فتیحی کے ساتھ متنازع گانا، سنجے دت نے معافی مانگ لی

datetime 29  اپریل‬‮  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک)بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار سنجے دت نے متنازع گانے ’’سرکے چنر تیری سرکے‘‘ کے بول پر سامنے آنے والے تنازع کے بعد باضابطہ طور پر معذرت کر لی ہے۔

نیشنل کمیشن برائے خواتین کے روبرو پیشی کے دوران انہوں نے نہ صرف اپنا مؤقف واضح کیا بلکہ سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی 50 بچیوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔سنجے دت کمیشن کے جاری کردہ سمن پر پیش ہوئے، جہاں گانے میں مبینہ نازیبا اور فحش مواد سے متعلق ان سے وضاحت طلب کی گئی۔ سماعت کے دوران اداکار نے کہا کہ انہیں گانے کے بول، ترجمے یا اس کی آخری پیشکش کے بارے میں پہلے سے مکمل آگاہی نہیں تھی، کیونکہ ان کا کردار صرف ایک پیشہ ور اداکار کے طور پر معاہدے کے مطابق پرفارم کرنے تک محدود تھا۔

انہوں نے خواتین کے احترام، سماجی اقدار اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن کے سامنے معذرت کی اور کہا کہ وہ کسی ایسے مواد کی حمایت نہیں کرتے جو خواتین یا کسی بھی طبقے کے لیے نامناسب ہو۔اداکار نے اپنی سماجی وابستگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی 50 بچیوں کے ایک سال کے تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے۔اس اقدام سے متعلق تین ماہ کے اندر عملدرآمد رپورٹ بھی کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…