جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

مبینہ کرپشن ریفرنس، وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کو 7مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) عدالت نے مبینہ کرپشن ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو 7 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل کورٹ میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے درخواستوں پر سماعت کے بعد رابعہ عمران اور عمران یوسف کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 7مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اشفاق احمد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، اس دوران رابعہ عمران اور عمران یوسف عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری بھی لگوائی۔یاد رہے کہ نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے الزام پر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں نیب ترامیم کے بعد یہ ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل ہوگیا تھا۔ریفرنس میں پنجاب پاور کمپنی کے سابق سی ایف او اکرام نوید پہلے ہی پلی بارگین کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…