جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کی صورتحال اور انتظامی معاملات کی خرابی عام بحث کا موضوع بن چکی ہے، جبکہ صحت کے شعبے اور ہسپتالوں میں کم قیمت ادویات کی خرید و فروخت پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

شیر افضل مروت کے مطابق علی امین گنڈاپور نے انہیں اس اقدام سے باز رہنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم اب وہ ان کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے اس انتخاب کو قانونی طور پر چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس نامزدگی کو عدالت میں لے جا رہے ہیں اور ان کی توقع ہے کہ سہیل آفریدی کو اپنے عہدے سے ہٹنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں، مگر ان کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی کی تعیناتی سے پارٹی کی مزاحمتی قوت کمزور ہوئی ہے اور اگر صورتحال برقرار رہی تو پارٹی مزید کمزور ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے بعض رہنماؤں کو سائیڈ لائن کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو مکمل اختیار دیا جائے تو پارٹی کے قائد جلد رہائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…