لندن(نیوز ڈیسک) شیروں سے متعلق کی جانیوالی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ افریقہ کے جنوبی علاقوں کے علاوہ باقی افریقہ میں شیروں کی تعداد میں تیزی سے کمی ہورہی ہے ۔ تحقیق کے مطابق آئندہ دودہائیوں میں شیروں کی تعداد آدھی رہ جائےگی ۔ شیروں سے متعلق تحقیق کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ اب شیروں کو بھی سینٹرل اورویسٹ افریقہ میں ان جانوروں کی فہرست میں شامل کردیاجانا چاہیے جن کی نسل ختم ہونے کا خطرہ ہے ۔ ان کی تعداد میں کمی کی بہت سی وجوہات میں شیروں کی افزائش نسل کی اصل جگہ سے دوری ، شکار اور روائتی ادویات کیلئے ان کے مانگ شامل ہیں ۔