نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے ممبئی میں پیش آنے والے واقعے پر تحریری معذرت کرلی ہے۔پی سی بی چیئرمین کو لکھے گئے خط میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان سے سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی جو کچھ آپ کے ساتھ ہوا وہ بجا نہ تھا ، غلط تھا اس کا افسوس ہے ، آپ ہمارے مہمان تھے ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر شہریارخان سے تحریری معذرت کرلی۔معذرت کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان چند دن پہلے بھارت گئے تھے ، جہاں انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے ، دسمبر میں آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت شیڈول پاک بھارت سیریز پر بھارت کا جواب لینا تھا ، لیکن جواب دینا تو دور کی بات بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے تو آن ریکارڈ شہریار خان سے ملاقات ہی نہیں کی ،الٹا جب شہریارخان ممبئی میں بھارتی بورڈ کے دیگر عہدیداروں سے ملنے آئے تو ان پربھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا ، اس دھاوے میں ہوا تو کچھ بھی نہیں لیکن ہوا بہت کچھ تھا، شہریار خان وطن لوٹ آئے۔اس واقعے پر چیئرمین بورڈ نے بھارتی کورڈ کو خط لکھا اور کہاکہ ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا ، اس خط کا جواب بھارتی بورڈ کے صدر نے بہر حال دے دیا اور بھارت میں ہونے والے واقعے پر معذرت کرلی ،، ساتھ ہی یہ بھی بتادیا کہ انہوں نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے پر اپنی حکومت سے جواب مانگا ہے ، کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔