بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

معروف اداکارہ کو تھپڑ کیوں مارا؟ریما خان نے وجہ بتادی‎

datetime 20  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کی معروف فلم اسٹار، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ریما خان نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک مشہور اداکارہ کو تھپڑ مارا تھا۔

ریما خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم بلندی سے کیا اور بعد ازاں کوئی تجھ سا کہاں، زمین آسمان، جو ڈر گیا وہ مر گیا، چور مچائے شور، ہاتھی میرے ساتھی اور نکاح جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی، وہ شان شاہد، سعود اور بابر علی کے ساتھ اپنی کامیاب جوڑیوں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ریما خان نے مبشر ہاشمی کے ساتھ جیو ٹی وی کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ فلم مس استنبول کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایک انٹروورٹ شخصیت کی مالک تھی اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتی تھی، تاہم نوجوانی میں جذبات پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک ساتھی اداکارہ نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور دو بار نازیبا زبان استعمال کی، جس پر میں خود پر قابو نہ رکھ سکی اور سب کے سامنے اسے تھپڑ مار دیا۔ریما خان نے اس عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اس واقعے پر نادم ہوں اور مجھے چاہیے تھا کہ صبر سے کام لیتی، بعض اوقات بدلہ خدا پر چھوڑ دینا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فلم انڈسٹری میں نمبر ون یا نمبر ٹو اداکارہ کی بحث اداکارائوں نے نہیں بلکہ صحافیوں نے شروع کی تھی۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…