جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گرفتار، نازیبا ویڈیوز بھی بنانے کا انکشاف

datetime 15  اپریل‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے ایک بڑے جنسی استحصال اسکینڈل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے کم از کم 180 کم عمر لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر ان کا جنسی استحصال کیا۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکیوں کو ممبئی اور پونے لے جا کر ان کی نازیبا ویڈیوز بناتا تھا، اب تک 350 سے زائد ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ملزم کی جانب سے ان ویڈیوز کو بعد میں بلیک میلنگ اور جسم فروشی پر مجبور کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، بعض ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب راجیہ سبھا کے رکن انیل بوندے نے پولیس کو شکایت دی، انہوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم بنانے کی بھی درخواست کی۔تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ گروپس کے ذریعے لڑکیوں کو نشانہ بناتا تھا۔پولیس نے ملزم کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے

جس میں سے متعدد قابلِ اعتراض ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا یہ ویڈیوز کسی منظم مجرمانہ نیٹ ورک کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہیں یا ملزم نے متاثرہ لڑکیوں کو بلیک کرنے کی غرض سے ریکارڈ کی تھیں۔سائبر سیل کی مدد سے آن لائن پھیلائی گئی ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…