منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

ٹک ٹاک نے پاکستان میں بزنس گروتھ کے لیے نیا ایڈ ٹول متعارف کرا دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ٹک ٹاک نے پاکستان میں بزنس گروتھ کے لیے اپنے نئے ایڈ ٹولز متعارف کرا دیے ہیں۔

اس نئے پلیٹ کو ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کا نام دیا گیا ہے، جو کاروباری اداروں کو ایسے جدید ٹولز فراہم کرتا ہے جن کے ذریعے وہ ٹک ٹاک کی تخلیقی کمیونٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہدفی ناظرین (target audience) تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔اس بزنس ایڈز منیجر کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مثر مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنے برانڈز کی ترقی کے لیے پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔اس سسٹم کے ذریعے صارفین اپنے اشتہاری نظام کو نہ صرف آسانی سے ترتیب دے سکتے ہیں بلکہ اسے موثر انداز میں بہتر بھی بنا سکتے ہیں۔یہ اقدام پاکستان میں مقامی کاروباروں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے ٹک ٹاک کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔ اس سے قبل بھی پلیٹ فارم کی جانب سے #GrowWithTikTok جیسے تربیتی پروگرام متعارف کرائے جا چکے ہیں، جن کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو تخلیقی صلاحیتوں، عملی تربیت اور بہترین حکمتِ عملیوں کے ذریعے اپنی آن لائن موجودگی مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، ایک عالمی جائزے میں ٹک ٹاک صارفین کی بڑی تعداد نے اعتراف کیا کہ وہ پلیٹ فارم پر اشتہارات کے ذریعے نئی مصنوعات اور برانڈز سے متعارف ہوئے۔رپورٹ کے مطابق، ایک بڑی شرح نے کہا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے انہیں ایسی مصنوعات اور برانڈز دریافت ہوئے جن کے بارے میں وہ پہلے آگاہ نہیں تھے، جس سے پلیٹ فارم کی موثر مارکیٹنگ صلاحیت واضح ہوتی ہے۔



کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…