بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

رجب بٹ کی ویڈیو وائرل! بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 13  اپریل‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے، ان کی مبینہ طور پر بیٹے کیوان سلطان کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تاہم ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے اس ویڈیو کی حقیقت بیان کردی۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی شاندار انداز میں ہوئی تھی، تاہم دونوں زیادہ عرصہ ساتھ نہ رہ سکے، شادی کے کچھ عرصے بعد رجب بٹ بیرون ملک چلے گئے جبکہ ایمان فاطمہ حمل کے باعث پاکستان میں ہی رہیں۔ بعد ازاں رجب بٹ کے مبینہ تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئیں اور اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں کا ایک بیٹا کیوان سلطان ہے جو اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دعوی کیا گیا کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں، جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔تاہم ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے ذریعے بنائی گئی ہے، جبکہ ویڈیو میں موجود بچہ ان کا بیٹا نہیں ہے۔ انہوں نے اسے کم عمر بچے کا استحصال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مواد کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنا بند کیا جائے، کیوان کے چہرے سے ظاہر ہونے والی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے یہ کوئی حقیقی دلکش لمحہ نہیں تھا، یہ منصوبہ بندی کی گئی، ویڈیو ریکارڈ کی گئی اور پھر جان بوجھ کر رجب کی جانب سے لیک کردی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ رجب کے دوستوں اور کزن نے صرف عید کے دن سوشل میڈیا پر اپنے مواد کے لیے کیوان کی ویڈیو بنائی، رجب بٹ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میڈیا پر پوڈ کاسٹ میں اعلان بھی کیا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کو کچھ سالوں تک میڈیا پر نہیں لائیں گے۔ ایمان فاطمہ نے رجب بٹ پر بھی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ ویڈیو کسی تیسرے فریق کے ذریعے لیک کی گئی ہے اور صرف ایک بار بچے سے ملاقات کو خوبصورت یاد بنا کر پیش کرنا اور اسے استعمال کرنا قابل قبول نہیں۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…