پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بلوچستان حکومت نے ایرانی پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 280 روپے فی لیٹر پر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے،

ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ اس سے زائد قیمت لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کا مقصد مارکیٹ میں قیمتوں کے بے قابو اتار چڑھاؤ اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جائے گا اور ایرانی پیٹرول سرکاری مقررہ نرخ پر دستیاب ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ منیر احمد درانی نے واضح کیا ہے کہ سرکاری قیمت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی پیٹرول کی فروخت صرف بلوچستان تک محدود ہوگی اور اسے دیگر صوبوں میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔قیمتوں کی نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو مارکیٹ میں جا کر نرخوں کا جائزہ لیں گی۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کے ذریعے ایرانی پیٹرول کی ترسیل اور فروخت کے نظام کو باقاعدہ بنایا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہو۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کچھ عناصر ایرانی پیٹرول 300 سے 360 روپے فی لیٹر تک فروخت کر رہے تھے۔ حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام کو اس اضافی بوجھ سے بچانا ہے۔واضح رہے کہ ایران سے ملحقہ طویل سرحد کے باعث بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی آمد عام ہے، اور اس سے بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ حکومت اب اس غیر رسمی کاروبار کو باقاعدہ دائرے میں لا کر قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…