ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

لاہور: چلڈرن اسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کا معمہ حل، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چلڈرن اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے ڈاکٹر احمد لطیف کی لاش ملنے کے واقعے میں ابتدائی تحقیقات کے دوران اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔

پولیس اور خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر احمد کی موت کی ایک ممکنہ وجہ ان کی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے مسائل بتائی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے تقریباً دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، تاہم چند ماہ پہلے طلاق کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر احمد گزشتہ تین روز سے گھر واپس نہیں آئے تھے، جس پر تشویش بڑھنے پر اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا۔ اسپتال ریکارڈ سے بھی معلوم ہوا کہ وہ دو دن سے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے تھے۔واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پارکنگ میں موجود ایک گاڑی سے بدبو آنے پر سیکیورٹی عملے نے انتظامیہ کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کھولی تو ڈاکٹر احمد ڈرائیونگ سیٹ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کی چابی اندر ہی موجود تھی اور متوفی نے سیٹ بیلٹ بھی باندھ رکھی تھی، جبکہ ان کا موبائل فون بند حالت میں ملا۔ مزید یہ کہ گاڑی سے ڈپریشن کے علاج کی ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے، تاہم ابتدائی شواہد ذہنی دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…