بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

کم عمری میں اپنی جعلی تصاویر فحش ویب سائٹ پر دیکھیں، جھانوی کپور کا انکشاف

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھیں،

جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ یہ واقعہ میرے اسکول کے دنوں میں پیش آیا جب میں نے آئی ٹی کلاس کے دوران اپنی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر دیکھیں۔ ان کے مطابق یہ مکمل طور پر ڈیپ فیک جیسا مواد تھا، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔اداکارہ نے کہا کہ اس تجربے نے مجھے کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوں کا احساس دلایا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عوامی شخصیت ہونے کی قیمت یہی ہے کہ ایسے غیر اخلاقی مواد کو برداشت کیا جائے؟جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش میں ہیں جو مکمل طور پر مصنوعی ہیں لیکن انہیں حقیقت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، حتی کہ بعض اوقات مستند نیوز پلیٹ فارمز بھی انہیں شیئر کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال کے باعث پیشہ ورانہ مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں، کیونکہ مستقبل میں ہدایت کار ایسے جعلی مواد کو بنیاد بنا کر ہم پر دبا ڈال سکتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق یہ مسئلہ صرف مجھ تک محدود نہیں بلکہ دیگر شخصیات بھی اس کا شکار ہو رہی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال اور ڈیجیٹل رضامندی کے حوالے سے واضح اخلاقی حدود مقرر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…