منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ایران نے انسانی ہمدردی پر آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی اجازت دے دی

datetime 5  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ا یران نے انسانی بنیادوں پر ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے محدود بحری آمدورفت کی اجازت دے دی ہے،

جس کے تحت ضروری اشیا اور امدادی سامان لے جانے والے جہازوں کو گزرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایسے جہازوں کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں، جو ایرانی بندرگاہوں یا بحیرۂ عمان کی سمت جا رہے ہوں گے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں اسرائیل سے وابستہ ایک جہاز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ملائیشیا کے حکام نے بھی بتایا تھا کہ ان کے بحری جہازوں کو بغیر کسی فیس کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے، اور کئی جہاز اس راستے سے گزرنے کے منتظر ہیں۔

ادھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے 18 جہاز، جن میں ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی لے جانے والے بحری جہاز شامل ہیں، آبنائے ہرمز میں رکے ہوئے ہیں، جس سے بھارت میں توانائی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ صرف ان ممالک کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی جو پیشگی رابطہ اور ہم آہنگی کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…