اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہریتھک کی اپنی اہلیہ سے طلاق کیوں ہوئی؟ سوزین خان کے بھائی نے وجہ بتادی

datetime 4  اپریل‬‮  2026 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار اور سوزین خان کے چھوٹے بھائی زید خان نے اپنی بہن کی ہریتھک روشن سے طلاق کے 14سال بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ رشتہ بننے کیلئے نہیں تھا۔

بھارتی اداکار زید خان نے ہریتھک روشن اور سوزین خان کی 14سالہ شادی کے خاتمے پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں خاندانوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہریتھک اور سوزین کو علیحدگی کے بعد اپنی خوشی تلاش کرنے کی آزادی دی۔سوزین خان کے چھوٹے بھائی نے حالیہ انٹریو میں کہا کہ یہ رشتہ بننے کے لیے نہیں تھا اور انہوں نے اختلافات کے ساتھ رہنے کے بجائے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا، اور اگر آپ کسی ایسی چیز کو زبردستی قائم رکھنے کی کوشش کریں جو حقیقت میں نہیں ہے، تو دونوں افراد تکلیف میں رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ کے پاس آپ کے بچے ہیں، جن کی زندگی میں شامل ہونا، ان کی پرورش کرنا اور انہیں اچھا انسان بنتے دیکھنا ہی اصل توجہ بن جاتا ہے۔ فلم میں ہوں نا کے اداکار نے کہا کہ دونوں خاندانوں نے سمجھداری دکھائی اور انہیں اپنی اپنی خوشیوں کی تلاش کی اجازت دی اور اب یہ ختم ہو چکا ہے، اب ہمیں آگے بڑھ کر اپنی خوشی تلاش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے خاندان نہیں ہیں جو معاشرتی دبا کے تحت فیصلے کرتے ہوں،ہم کچھ معاملات میں زیادہ سمجھدار اور باشعور ہیں، لوگ اسے عجیب سمجھتے ہیں، کچھ لوگ خود ناخوش ہوتے ہیں یا سمجھ نہیں پاتے، اور یہ ٹھیک ہے۔زید نے ہریتھک اور سوزین کے درمیان اب بھی موجود احترام اور خیال رکھنے کے جذبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محبت ایک وسیع لفظ ہے، لیکن میرے خیال میں ان کے درمیان جو احترام اور خیال ہے وہ زیادہ اہم ہے۔بالی ووڈ اداکار نے کہاکہ اس وقت دونوں کے بہترین پارٹنرز ہیں۔ مجھے صبا آزاد بہت پسند ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت ہیں، اور ارسلان گونی بھی مجھے بہت عزیز ہیں، وہ میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…