بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

سحر حیات نے اپنی علٰیحدگی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کری ایٹر سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی کے خاتمے سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار تفصیلی مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اپنے سابق شوہر سمیع رشید کے رویے سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے۔اپنے بیان میں سحر حیات نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جاتا تھا اور بعض مواقع پر غیر مناسب مطالبات بھی کیے گئے، جنہیں انہوں نے شدید ذہنی اذیت کا باعث قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو تنازعات کسی معمولی معاملے سے نہیں بلکہ ایک ذاتی واقعے کے بعد شروع ہوئے، جس کے بعد صورتحال مسلسل خراب ہوتی چلی گئی۔سحر حیات نے بتایا کہ انہیں بار بار طلاق کی دھمکیاں دی جاتی تھیں اور اہلِ خانہ کے سامنے ان کی تضحیک کی جاتی تھی، جس کے باعث وہ اس رشتے کو جاری رکھنا ممکن نہ سمجھیں اور بالآخر خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایک عورت کے لیے مسلسل بے عزتی اور ذہنی دباؤ کے ماحول میں رہنا مشکل ہوتا ہے، اسی لیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا۔سحر نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے سابق شوہر نے نہ صرف مالی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کی بلکہ اپنی بیٹی کے اخراجات میں بھی کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ان کے مطابق اب سوشل میڈیا پر بچی کے حوالے سے مواد شیئر کرنا محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ماضی کو عوامی سطح پر اچھال کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ بعض ذاتی معاملات، جیسے گاڑی کی واپسی، بھی تاحال حل طلب ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سمیع رشید نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے سحر حیات پر خلع سے متعلق الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں اب سحر حیات نے تفصیلی وضاحت پیش کی ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…