اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بنگالی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار راہول ارونودے بنرجی ایک سیریل کی شوٹنگ کے دوران سمندر میں ڈوبنے کر جان کی بازی ہار گئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکار راہول ارونودے بنرجی تلساری میں اپنے شو بھولے بابا پار کرے گا کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ شوٹنگ کا ایک حصہ مکمل کرنے کے بعد وہ پانی میں اترے تاہم جب وہ کافی دیر تک واپس نہ آئے تو عملے کے ارکان فکر مند ہوئے۔ بعد ازاں ٹیکنیشنز نے انہیں پانی سے نکال کر ریسکیو کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔اداکار بھاسکر بنرجی نے اس شو میں راہول ارونودے بنرجی کے چچا کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس المناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی موت ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی، یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جو پیک اپ کے بعد پیش آیا تاہم یہ سب کچھ کیسے ہوا یہ اب بھی واضح نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شوٹنگ کے بعد لنچ کیلئے گئے تھے مگر راہول ارونودے بنرجی نے کہا کہ وہ کچھ شاٹس مکمل کر کے ہمیں جوائن کریں گے، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ایسا کچھ ہوگیا ہے، یہ حیران کن ہے، ایک صحت مند اور متحرک انسان اس طرح چلا گیا۔راہول ارونودے بنرجی گزشتہ کئی برسوں سے انڈسٹری کا حصہ تھے اور انہوں نے متعدد پروجیکٹس میں کام کیا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ پریانکا سرکار اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…