اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

اربوں روپے کا منی لانڈرنگ کیس : حمزہ علی عباسی کی بہن کو بڑا ریلیف مل گیا

datetime 31  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے اس کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی مؤکلہ اس سے قبل تین مرتبہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہو چکی ہیں، تاہم ایک موقع پر بیماری کے باعث حاضری نہ دے سکیں اور تین روزہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا، لیکن عدالت نے اسے تسلیم کیے بغیر ضمانت منسوخ کر دی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت بحال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ٹرائل کورٹ سے دوبارہ رجوع کریں۔ ساتھ ہی رجسٹرار آفس کو کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ملزمہ کو دیے گئے مچلکوں کے عوض گرفتاری سے تحفظ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ کو اس ہائی پروفائل منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تلاش ہے، جن پر بیرونِ ملک بڑی رقوم منتقل کرنے کے الزامات ہیں۔ ٹرائل کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے انہیں عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…